• news

سنسنی خیز مقابلہ‘ فہیم اشرف کی دھواں دھار بیٹنگ ‘ پاکستان نے بنگلہ دیش کو2 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دیدی ۔ بنگلہ دیش نے 9وکٹوں پر 341رنز بنائے ۔ تمیم اقبال نے 102‘امر القیس نے 61‘مشفیق الرحیم نے 46رنز بنائے۔ جنید خان نے چار ‘حسن علی اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان نے ہدف آخری اوورمیں 8وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ اظہر علی آٹھ ‘احمد شہزاد 44 ‘بابرا عظم ایک ‘محمد حفیظ 49 ‘شعیب ملک 72‘سرفراز احمد پانچ ‘عماد وسیم 45‘شاداب خان سات رنز بناسکے ۔ فہیم اشرف نے دھواں داربیٹنگ کرتے ہوئے 30گیندوں پر 64رنز بنائے اور پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرادیا‘ان کی اننگز میںچار چھکے اور چار چوکے شامل تھے ۔وہ ایک گیند پر بولڈ ہو گئے تاہم فری ہٹ ہونے کی وجہ سے ناٹ آئوٹ رہے ۔ حسن علی 27رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ فہیم اور حسن کے درمیان 92رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ۔ مہدی حسن میراز نے دو ‘مشرفی ‘تسکین ‘شفیع ‘شکیب اور مصدق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان دوسرا پریکٹس میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔تیسرے وارم اپ میچ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھا ئی بجے کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن