• news

اشتعال انگیز تقاریر: ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر ملزموں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (وقائع نگار)کرا چی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزتقاریرکرنے سمیت دیگرالزامات کے مقدمہ میں بانی متحدہ اورمتحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارسمیت دیگرملزمان کے 20جون تک دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرا چی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزتقاریراوراس میںسہولت کاری فراہم کرنے سمیت دیگرالزامات کے مقدمہ میں بانی متحدہ اورمتحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارسمیت دیگرملزمان کے 20جون تک دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انویسٹی گیشن پولیس کوحکم دیاہے کہ وہ ہرحال میں آئندہ سماعت پرمفرورملزمان کی گرفتاری کویقینی بنائیں ،جبکہ پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی وہ ملزمان کوگرفتارکرنے کی کوشش کررہے ہیںلیکن ملزمان اس وقت روپوش ہوچکے ہیںجس پرعدالت نے پولیس رپورٹ مسترد کردی جبکہ عدالت نے مذکورہ مقدمہ میں گرفتارملزمان کوالزامات کی کاپیاںبھی فراہم کرنے کاحکم دیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن