• news

قومی اسمبلی میں کل سے بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعدکل پیرکو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں دوبارہ شروع ہوگا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال 2017-18ء کے وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ بحث کا آغاز کریں گے جو 9جون تک جاری رہے گی اور اسی روز وزیرخزانہ بحث سمیٹیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن