• news

سادھوکیـ: گھریلو تنازعہ پر بھائی کی مدد سے بیوی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا

سادھوکے(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو خاوند نے بھائی کی مدد سے ڈنڈوں‘ سوٹوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ شیخوپورہ کے گائوں مکن پورہ کی ظاہر ہ بی بی کا خاوند غلام مصطفی ڈیڑھ سال قبل قتل ہوگیا تو آٹھ ماہ قبل اُس نے گائوں ہی کے محمد شبیر سے شادی کرلی اور سادھوکے میں رہائش اختیار کرلی لیکن دونوں میں ہم آہنگی نہ ہوسکی اور اکثر چھوٹی چھوٹی بات سے اُنکے درمیان لڑائی جھگڑا معمول بن گیا، شبیر نے اپنے بھائی طارق کی مدد سے ڈنڈوںسوٹوں کے وار کرکے ظاہرہ بی بی کو قتل کردیا۔صدر پولیس نے مقتولہ کے بھائی ظفر علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ۔

ای پیپر-دی نیشن