• news

برطانیہ میں مزید دہشت گرد حملوں کا خدشہ‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ‘ چھاپے جاری‘ 12 گرفتار

لندن(صباح نیوز)برطانوی وزیر داخلہ نے ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ حملوں کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق برطانوی پولیس مانچسٹر میں دہشت گرد حملہ کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے مانچسٹر اور انگلینڈ کے دیگر شہروں میں چھاپوں کے دوران 12 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا جن میں سے 4 افراد کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب لیبیا کے حکام نے برطانوی پولیس کو بتایا مانچسٹر میں بم دھماکہ کرنے والے مبینہ حملہ آور سلمان عبیدی کے بھائی اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔برطانوی پولیس کے مطابق لیبین حکام نے بتایا سلمان کے بھائی نے مانچسٹر حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہونے اور اس میں شریک ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ مانچسٹر میں حملے سے پہلے سلمان کا بھائی سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا تھا۔برطانوی وزیر داخلہ نے لندن سے جاری ایک بیان میں کہا ملک میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ موجود ہے۔ برطانوی سکیورٹی کے ماہر کرس فلپس نے میڈیا کو بتایا داعش رمضان میں برطانیہ میں حملوں کی منصوبہ بندی کرچکی ہے۔ اس سلسلے میں ہسپتالوں نے ممکنہ دہشت گرد حملوں کے زخمیوں کو علاج اور فوری امداد دینے کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ برطانوی پولیس نے مانچسٹر حملے کے شبہ میں 44 سالہ شخص کو گرفتار کیاگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن