اسرائیل میں مخلوط قومی حکومت کی تشکیل کیلئے وزیراعظم نتین یاہو نے مذاکرات شروع کر دیئے
مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)اسرائیلی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں مخلوط قومی حکومت کی تشکیل کیلئے ایک بار پھرمذاکرات شروع کئے گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ملک میں مخلوط قومی حکومت تشکیل دینے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت صہیونی کیمپ کو منانے اور حکومت میں شامل کرنے کیلئے مذاکرات شروع کئے ہیں۔ وزیراعظم نیتن یاھو چاہتے ہیں کہ امریکہ کی کوششوں سے فلسطینی اتھارٹی کیساتھ ممکنہ مذاکرات سے قبل اسرائیل میں قومی حکومت تشکیل دی جائے جو مذاکراتی عمل میں متفقہ طور پر شامل ہو۔