• news

الیکشن کمشن میں تحریک انصاف کیخلاف فنڈز کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن میں ناجائز ذرائع سے پارٹی فنڈز کے حصول سے متعلق تحریک انصاف کے خلاف کیس کی سماعت کل پیر کو ہوگی ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی صدارت میں پانچ رکنی بینچ تحریک انصاف کے سابق مرکزی عہدیدار اکبر ایس بابرکی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمشن نے تحریک انصاف سے 29 مئی کو اس معاملے پر جواب طلب کررکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن