• news

بھارت میں زیکا وائرس کے پہلی مرتبہ 3کیس سامنے آ گئے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) زیکا وائرس بھارت بھی پہنچ گیا ، پہلی مرتبہ میں ہی3کیس سامنے آ گئے جن میں ایک حاملہ عورت بھی شامل ہے، عالمی ادارہ صحت نے ان کیسز کی تصدیق کر دی ہے مگر خطر ے کا انتباہ جاری نہیں کیا بھارتی وزارت صحت کے مطابق یہ تینوں کیسز وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں بپن نگر علاقے میں سامنے آئے واضح رہے کہ زیکا وائرس سے متاثر مائیں چھوٹے سروں والے بچوں کو جنم دیتی ہیں یہ وائرس برازیل سے 3 برس قبل پھیلا۔

ای پیپر-دی نیشن