رحیم یار خان: زہریلا مشروب پینے سے 2 نوجوان جاں بحق‘ تیسرے کی حالت غیر
رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) زہریلا مشروب پینے سے 2 نوجوان جاں بحق‘ ایک حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔ محلہ زاریاں کے رہائشی 2 نوجوان محمد ناصر اور غلام محی الدین ایم شجرکریانہ سٹور پر آئے اور دکاندار عبدالرزاق سے لیمن سالٹ کی بوتلیں لیکر پی لیں جس کے فوری بعد دونوں جوانوں محمد ناصر اور غلام محی الدین موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ محمد احسان کو حالت بگڑنے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق دونوں نوجوانوں کی جانب سے استعمال کئے جانے والا لیمن سالٹ کولڈنگ زہریلا ہونے کے باعث دونوں کی موت واقع ہوئی۔ بعدازاں دکاندار عبدالرزاق کریانہ سٹور کو تالے لگا کر روپوش ہو گیا ہے۔