لیبیا حکومت کے حامیوںاور ملیشیا میں لڑائی‘ 28 افراد ہلاک‘ 130 زخمی
طرابلس(این این آئی+نیٹ نیوز)لیبیا کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے حامیوں اور مسلح ملیشیا کے درمیان لڑائی میں کم سے کم 28 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور باغیوں کی ’الغویل‘ زیرقیادت حکومت کی حامی ملیشیا کے درمیان وسطی لیبیا میں ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں28 افراد ہلاک ہوئے ۔لیبیا میں سکیورٹی امور کی نگرانی کے لئے قائم کردہ کمیٹی کے سابق چیئرمین ہاشم بشر نے بتایا کہ گزشتہ روز حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جاری لڑائی میں 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔