• news

راجستھان: انتہا پسند ہندوئوں کا 4 سکھوں پر سرعام تشدد

اجمیر(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں انتہا پسند ہندوئوں نے گوردوارے کیلئے بطور چندہ راشن اکٹھا کرنیوالے 4 سکھ خادمین کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ چین پورہ گائوں میں 4 سکھ جو الوار کے ایک گوردوارے کے خادمین تھے لنگر خانے کیلئے راشن بطور چندہ اکٹھا کرنے لگے جو انتہا پسند ہندوئوں کو ناگوار گزرا انہوں نے عورت کو چھیڑنے کا الزام لگا کر چاروں کو قابو کرلیا اور سر عام تشدد کرکے زخمی کردیا یہ واقعہ ایک ماہ پرانا ہے جس کی ویڈیو دو روز قبل سوشل میڈیا پر سرگرم ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ راجستھان و سوندرا راجے کو فون کرکے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن