آل راونڈر فہیم اشرف کے گھر لوگوں کا رش، مجھ سے چوری کھیلتا تھا: والد
پھول نگر (نامہ نگار) بنگلہ دیش کے جبڑوں سے فتح چھینے والے رانا فہیم اشرف کے آبائی گھر پر لوگوں کا رش، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ والد نے بتایاکہ فہیم بچپن میں ہی سے کرکٹ کا بہت شوق رکھتا ہے یہاں پر کھیل کےلئے میدان دستیاب نہیں ہے ، کوشش تھی کہ فہیم پڑھائی میں اچھا نکلے لیکن یہ چھپ کر کھلتا رہا ، امید کرتا ہوں کہ اگر میرا بیٹا بھارت کے مقابلے میں بھی کھیلے تو ضرور فتح اس کامقدر ہوگی بڑے بھائی رانا ندیم اشرف نے بتایا کہ فہیم جب سوتا تھا تو اسے بستر اور چارپائی پر چھکے اور چوکوں کی باتیں کرتا تھا ، ثابت کردیا کہ چھکے اور چوکوں سے بنگلہ دیش کو شکست دے سکتے ہیں معین اشر ف بڑے بھائی نے بتایا کہ ہم بھائی کم اور دوست زیادہ ہیں وہ کرکٹ بہت شوق سے کھیلتا تھا،فہیم اشرف نے ثابت کردیا کہ پاکستان کے کھلاڑی کسی سے کم نہیں، خاندان نے کہا کہ بھارت کے میچ میں اگر اسےا کھیلنے کا موقع ملا تو ضرور ملک کا نام روشن کریگا۔