• news

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ ‘تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی(آن لائن)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی پیکیج کے تحت جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حکام کو30جون تک تعمیراتی اورمرمتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر اعلی سندھ نے رات گئے نیشنل ہائی وے پرزیر تعمیر منزل پمپ فلائی اوور ، طارق روڈ اور یونی ورسٹی روڈ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی کام30جون سے پہلے مکمل کیے جائیں ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے ،تمام شاہراہوں کی صفائی ستھرائی کے علاوہ کچرے کے ڈبوں کی موجودگی ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن