چترال : پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سلطان وزیر خان سابق صدر مشرف کی جماعت میں شامل
اسلام آباد (آن لائن)آل پاکستان مسلم لیگ نے چترال سے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا لی، بلاول بھٹو زرداری کے چترال سے نامزد امیدوار سلطان وزیر خان نے اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان کردیاگزشتہ روز سابق بیوروکریٹ اور چترال سے پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سلطان وزیرخان نے اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہوں نے پرویز مشرف سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور آل پاکستان مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ بعدازاں انہیں اے پی ایم ایل چترال کا صدر مقررکردیا گیا۔اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر محمد ریاض خان اور مرکزی چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔ واضح رہے سلطان وزیر خان پیپلز پارٹی چترال کے اہم رہنما رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بذات خود انہیں چترال سے امیدوار نامزد کیا تھا۔