ناجائز ذرائع سے پارٹی فنڈز کے معاملے پرتحریک انصاف کے خلاف کیس کی سماعت آج الیکشن کمشن میں ہوگی
اسلام آباد (این این آئی) ناجائز ذرائع سے پارٹی فنڈز کے معاملے کے حوالے سے اکبر ایس بابر کی درخواست پر تحریک انصاف کے خلاف کیس کی سماعت آج الیکشن کمشن میں ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں پانچ رکنی بنچ درخواست کی سماعت کریگا۔ الیکشن کمشن نے تحریک انصاف سے 29 مئی کو اس معاملے پر جواب طلب کررکھا ہے۔