• news

کانگریس کے تمام وزرائے اعظم کرپٹ نہرو دور میں 80 لاکھ کا جیپ سکینڈل سامنے آیا، بی جے پی رہنما کا انکشاف

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بی جے پی کے رہنما جی وی ایل نرسہما رائو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی حریف جماعت کانگریس کے تمام وزرائے اعظم نہرو سے لے کر اندرا گاندھی اور منموہن سنگھ تک سب نے کرپشن کی۔ پہلے وزیراعظم جوہر لعل نہرو کے دور میں 1948ء میں جیپ سکینڈل منظر عام پر آیا جبکہ بی جے پی کے وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپائی اور نریندر مودی پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ وہ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ 1948ء میں برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر وی کے کرشنا مینن نے برطانوی فرم سے 80 لاکھ روپے میں فوجی جیپیں خریدنے کا غیر قانونی سودا کیا تمام رقم ادا کر دی گئی جبکہ بھارت صرف 155 جیپیں ہی پہنچیں، وزیراعظم نہرو نے اس سودے کو سند قبولیت عطا کی۔

ای پیپر-دی نیشن