• news

لاہور: کئی علاقوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، لاکھوں کا نقصان

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ نواب ٹائون میں سلیم کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر 9 لاکھ 90 ہزار روپے، مصطفی ٹائون میں صہیب کے گھر سے 7 لاکھ روپے، سرور روڈ پر موسیٰ کے گھرسے 5لاکھ روپے، لٹن روڈ میںفا روق کے گھر سے 4 لاکھ روپے، سول لائن میں یوسف کے گھر سے 3 لاکھ، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں عاقب اور اس کی فیملی سے 7 لاکھ روپے، جوہر ٹائون میں احمد علی اور اس کی فیملی سے ساڑھے 4 لاکھ روپے، سندر میں عمران اور اس کی فیملی سے4 لاکھ روپے، ڈیفنس سی میں اعظم کی فیملی کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے، طلائی زیورات اور موبائل فون، راوی روڈ میں اقبال سے 3 لاکھ روپے، ماڈل ٹائون میں شاہ نواز سے اڑھائی لاکھ روپے، کوٹ لکھپت میں زاہد سے ایک لاکھ 75 ہزار، ٹائون شپ میں وسیم سے 80 ہزار اور موبائل فون، جوہر ٹائون میں شاہد سے 78 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ چوروں نے مغلپورہ سے شاہد، جنوبی چھائونی سے واجد، اچھرہ سے ثاقب، مزنگ سے یوسف، نولکھا سے فرید کی کاریں جبکہ شادمان سے دانش، بھاٹی گیٹ سے اکبر، نواں کوٹ سے جاوید، وحدت کالونی سے جہانگیر، فیکٹری ایریا سے ناصر، شاہدرہ میں ممتاز، سمن آباد میں عاشق، شیراکوٹ سے ناظم، اقبال ٹائون میں اقبال، لاری اڈہ میں ظہور، چوہنگ سے واحد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔ راوی بلاک اقبال ٹاؤن میں دو گھریلو ملازماؤں نے فلم ڈائریکٹر ایاز چوہان کے گھر سے 21 لاکھ 25 ہزار روپے و زیورات چوری کر لئے۔ پولیس نے گھریلو ملازمہ آمنہ اور آسیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن