• news

میری نااہلی’’گاڈ فاڈر‘‘ سے نجات کیلئے حقیر سی قیمت ہوگی: عمران

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو ’’گاڈ فادر‘‘ سے نجات دلانے کیلئے یہ حقیر سی قیمت ہوگی۔ کبھی غیرقانونی اقدام نہیں کیا۔ میرے کیس میں سپریم کورٹ چاہے خود تحقیقات کرے یا جے آئی ٹی بنا دے‘ میں نے لندن فلیٹ 1983ء میں کرکٹ سے حاصل رقم سے خریدا اور 2003ء میں فروخت کر دیا تھا اور جس کی رقم قانونی طریقے سے بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان لایا۔ ایک انٹرویو میں کہا نوازشریف نے اداروں کو تباہ کیا۔ پاکستان کو جو بھی آگے لیکر جانا چاہتا ہے‘ اس کی عزت کرتا ہوں۔ حکمران وہ کام کر رہے ہیں جو جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے کئے تھے۔ نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے ۔ اب یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔ مجھے ڈرانے کیلئے مجھ پر کیس کیا گیا۔ جمائمہ کے نام پر 4 بار پیسے آئے۔ صرف 2 کا ریکارڈ نہیں۔ جمائمہ ریکارڈ ڈھونڈ رہی ہیں۔ انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن