عمران اپنا جواب نہ دے سکے : مریم اورنگزیب
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 10سال کا جواب نہیں دے سکے وزیر اعظم سے 70سال کا حساب مانگ رہے ہیں ، عمران خان نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس لندن فلیٹس کی فروخت سے پہلے کے ٹیکس ریٹرنز کا ریکارڈ نہیں ۔ عمران خان پوری کوشش کے باوجود ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ عمران خان نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے سامنے تسلیم کیا، عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالت انہیں بری الذمہ قرار دے۔ اسلام آباد صباح نیوز +این این آئی کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان نے اپنا کوئی حق استعمال نہیں کیا حسین نواز نے سپریم کورٹ میں اعتراض جمع کرایا سڑک پر کھڑے ہو کر سیاست نہیں کی۔ عمران خان بہت تماشا ہو گیا بہت جھوٹ بولا گیا کام تو آپ سے ہوتا نہیں ہے۔ پاکستان کی ترقی آپ کا مقصد نہیں آپکو راہ فرار اختیار کی اجازت نہیں دیں گے۔