• news

ریاض کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ پاک شاہین الیون نے فیصل بلیو کو ہرا دیا

ریاض (نمائندہ نوائے وقت) ریاض کرکٹ کلب کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں پاک شاہین الیون نے کنگ فیصل بلیو الیون کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی، ا پاک شاہین نے مقررہ بیس اووروں میں 241 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، کنگ فیصل بلیو کی پوری ٹیم 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن