جنوبی افریقی بلے باز رچرڈ لیوی سر پر گیند لگنے سے زخمی
کیپ ٹائون (این این آئی) جنوبی افریقی بیٹسمین رچرڈ لیوی انگلش کاؤنٹی کے میچ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔انگلش کاؤنٹی کے سیکنڈ ڈویڑن کے میچ میں ووسٹرشائر کے خلاف نارتھ ہیمپٹن شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے رچرڈ لیوی زخمی ہوئے۔میچ میں ووسٹرشائر کے جوش ٹونگ کی گیند 29 سالہ لیوی کے ہیلمٹ پر لگی جسکے بعد وہ ڈھیر ہو گئے۔اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔جب رچرڈ لیوی کے سر پر گیند لگی، اس وقت وہ 28 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے لیکن انجری کے سبب وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔بعد میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے رچرڈ لیوی نے اپنی صحتیابی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔