پاکستان کے ساتھ سیریز کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا: افغان کرکٹ بورڈ
لاہور (سپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان فرید ہوتک نے کہا کہ افغان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کا اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور اگر ایسا کوئی معاہدہ ہوگا تو سب سے پہلے افغان عوام کے خواہشات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فرید ہوتک نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے جب سوشل میڈیا پر ’نو کرکٹ ود پاکستان‘ کا ایک ٹرینڈ شروع ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچز کھیلنے کے اعلان پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عاطف مشعل پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور بعض صارفین نے یہاں تک لکھا ہے کہ کرکٹ میچز دوست ممالک کے ساتھ کھیلے جاتے ہیں، دشمنوں کے ساتھ نہیں۔ سوشل میڈیا پر افغان عوام نے دل میں چھپے بغض اور تعصب کو ظاہر کردیا۔ یاد رہے اکثر افغان کھلاڑیوں نے پاکستان سے تربیت حاصل کی۔