پاکستان کابل امن کانفرنس میں شریک ہوگا واضح نہیں ہوسکا نمائندگی کس سطح پر ہوگی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چھ جون کو افغان دارلحکومت کابل میں منعقد ہونے والے امن اجلاس میں پاکستان شریک ہو گا تاہم سردست یہ واضح نہیں کہ کس سطح پر پاکستان کی نمائندگی ہو گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مذکورہ امن اجلاس میں پچیس ملکوں کی شرکت کی ابتدائی اطلاع ہے۔افغانستان میں قیام امن اور قومی مفاہمت اس کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ہو گا۔