• news

درگئی میں 2 جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس‘ کچھ لوگ اس پر سیاسی دکان لگائے بیٹھے ہیں: امیر مقام

پشاور (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ درگئی میں دو قیمتی جانوں کی ہلاکت پر انتہائی افسوس ہے۔ پسماندہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان معصوم عوام کے پیچھے کچھ ہدایتکار ہیں اور عوام کو ورغلا اور اکسا رہے ہیں جو نہ صرف ان معصوم عوام اور ان کے لواحقین کے مجرم ہیں۔ جو سیاسی دکان لگائے بیٹھے ہیں‘ انہیں دوسروں کے جگرگوشوں پر ترس نہیں آتا۔ ہمیں عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔ ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ جب تک عوام کے مشکلات کا ازالہ نہ کیا جائے۔ بجلی کی مد میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور جلد عوام کے مشکلات کا ازالہ ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن