برائلر گوشت کی سستے داموں فراہمی کیلئے فیڈ اور چوزے کا ریٹ کم کیا جائے: رانا عبدالستار
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان برائلر فارمرز ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین رانا عبدالستار نے مطالبہ کیا کہ فیڈ اور چوزہ کا ریٹ کم کیا جائے تاکہ ماہ رمضان میں میں عوام کو برائلر گوشت سستا مہیا کیا جا سکے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان برائلر فارمرز ویلفیئر فائونڈیشن ہر سال ماہ رمضان میںعوام کو برائلر گوشت سستے داموں مہیا کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اس سال بھی مذکورہ فائونڈیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں برائلر مرغی کا گوشت سستا مہیا کیا جائے لہذا یہ اقدام اُسی وقت ہو سکتا ہے جبکہ فیڈ اور چوزہ کا ریٹ اس سال بھی کم کیا جائے۔