• news

اسحاق ڈار کو نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین یاد نہیں‘ پنشنرز کو شدید مایوسی

لاہور (کامرس رپورٹر) نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی ایسوسی ایشن کے رہنما میاں خلیل الرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کو نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین یاد نہیں آئے انہوں نے صرف سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جس سے ان میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے ۔ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ تقریر میں غریبوں کی مدد کا ذکر بہت کیا ہے لیکن یا تو بیورو کریسی نے انہیں غریب تک پہنچنے اور غربت دیکھنے کا موقع ہی نہیں دیا اور یا وزیر خزانہ کے نزدیک غریب صرف سرکاری ملازمین ہو سکتے ہیں ۔ اگر وہ زحمت کرتے تو انہیں ضرور پتہ چلتا کہ نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین صرف 5200 روپے ماہوار لے رہے ہیں جس میں دو افراد کا گزارہ نہیں ہو سکتا۔ حالیہ بجٹ میں غریبوں کے لیے اقدامات پر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے غریب کے مسائل بارے سوچنا تک گوارا نہیں کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن