• news

ادارہ قومی بچت کوکارپوریشن کا درجہ نہیں دیا جارہا، کارکردگی بہتربنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں: وفاقی سیکرٹری خزانہ

کراچی (خصوصی رپورٹ) ادارہ قومی بچت کو کارپوریشن کا درجہ نہیں دیا جارہا ہے البتہ اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ بات وفاقی سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ نے نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ادارہ قومی بچت کو کارپوریشن میں تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور ایسا کرنے کی ضرورت بھی نہیں سمجھی۔ انہوں نے کہاکہ ادارہ قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد خصوصاً پنشنرز اوربیوائوں کیلئے مزید سہولتیں دی جارہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن