• news

الیکٹرانک میڈیا پر رمضان کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے:ذکر اللہ مجاہد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ الیکٹرانگ میڈیا پر رمضان المبارک کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوںنے گانوں کی مسلسل نشریات پر گہر ے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اور حکومتی اداروں نے بے حسی کی حد کرتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دن میں روزے کے اوقات اور شام میں تراویح کے دوران بھی ہر طرح کی بے ہودہ نشریات جاری ہیںذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خالی دعوﺅں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور فضول نشریات کو بند کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن