بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے: ریاض شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مودی کی تھپکی ملنے کے بعد کشمیر میں ظلم و جبر بڑھ گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی نئی تشویشناک ہے۔ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ امیر لوگ رمضان المبارک میں غریبوں کا خیال رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔