ماہ رمضان، اللہ کی رضا کی حصول کا بہترین موقع ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان رضائے الٰہی کے حصول کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں رحمت الٰہی جوش میں ہوتی ہے۔ چھوٹی نیکیوں کا بھی کئی گنا اجر عطا کیا جاتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ صاحب ثروت افراد اس ماہ میں دل کھول کر غریبوں کی مدد کریں اور احکامات الٰہی پرعمل کر کے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں۔ یہ مہینہ ہمیں اپنے نفس پر کنٹرول کا درس دیتا ہے۔ بھوک پیاس سے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا احساس ہوتا ہے جو اس ماہ میں اپنے رب کو راضی نہ کر سکے اس کی بہت بڑی بدقسمتی ہے۔