تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کے زیر اہتما م مقامی سکول میں آگاہی مہم سیمینار
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی طرف سے آگاہی پروگرام کے تحت خدیجتہ الکبریٰ ہایئرسکینڈری سکول رائے ونڈ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا ،جس میں طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،سیمینار میں خواتین کے حفظان صحت کے مسائل کے علاوہ ڈینگی بخار ،،لاکڑا کاکڑا ،ہیضہ اور ہیپا ٹائیٹس کے موضوعات پر ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی ،مائرہ عامر مفتی ،ڈاکٹر فریحہ صادق ماہر امراض زچہ و بچہ ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ڈاکٹر محمد شعیب ڈی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال رائے ونڈ نے بہت ہی مفید لیکچرز دئےے ۔