• news

کشمیریوں کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے: میاں جمیل

لاہور (خصوصی رپورٹر) کشمیریوں کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں گائے ذبح کے بعد بھینس کے گوشت پر پابندی لگانے سے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہو گیا، میاں محمد جمیل نے کہا کہ اقوام متحدہ کو تعصب اور جانبداری کی عینک اتار کر مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اورتحریک دعوت توحید جدوجہد آزادی کے ہر میدان میں کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن