رمضان المبارک میں بدترین لوڈشیڈنگ حکومتی ناکامی ہے: آفتاب شیرپاؤ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ حسین نواز کو جے آئی ٹی میں ہر صورت پیش ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی ارکان کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے اعتراضات پر بالکل درست فیصلہ دیا۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹرانسمیشن لائن اس قابل نہیں کہ بجلی کا بوجھ اٹھا سکے۔ رمضان المبارک میں بدترین لوڈ شیڈنگ حکومتی ناکامی ہے۔