عدالت نے الطاف کو اشتہاری قرار دیکر گرفتاری کا حکم دیدیا
ساہیوال (نامہ نگار)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو آج سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے اشتہاری مجرم قرار دیکر ان کی گرفتاری کا حکم دیدیا اور پولیس کو حکم دیا کہ الطاف حسین کو ایک ماہ کے اندر گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ پولیس تھانہ کلیانہ نے ایک شہری رضوان کی رپورٹ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف اپنے کارکنوں سے خطاب کے دوران اپنی تقریروں میں بغاوت ، سیکورٹی اداروں اور مسلح افواج پر شدید نکتہ چینی کی تھی جس پر پولیس نے 17جولائی 2015ء کو ملزم کے خلاف 7دہشت گردی ایکٹ اور دیگر ملکی سا لمیت کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم عدالت میں پیش نہیں ہورہا جس پر عدالت نے اشتہاری قرار دیدیا۔