• news

فیروزوالہ: نامعلوم افراد نے نوجوان کو تشدد کے بعد نالے میں پھینک دیا: ہسپتال میں دم توڑ گیا

فیروزوالہ(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے22سالہ نوجوان کو تشدد کرکے نالہ ڈیک میںپھینک دیا۔ ہسپتال میں دم توڑ گیا، نالہ ڈیک کالا شاہ کاکو میں مزدوروں نے نامعلوم نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں پڑا دیکھ کر پولیس فیروزوالہ کو اطلاع دی جس نے اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقتول کی شناخت نہ ہو سکی جسم پر تشدد کا نشانات بتائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن