• news

ماڈل ٹائون لنک روڈ بھٹی کالونی کے مکین مضر صحت پانی پینے پر مجبور

لاہور( خبر نگار) ماڈل ٹائون لنک روڈ بھٹی کالونی میں واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم مکین مضر صحت پانی پینے پر مجبور بوسیدہ اورو پرانے پائپ پھٹنے سے پینے کے پانی میں سیوریج کا گندہ پانی شامل ہونے لگا مضر صحت پانی پینے سے مکین موزی مرض کا شکار ہونے لگے قالونی میں سفارشی گلیوں کی تعمیر جاری جبکہ دیگر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تعمیر ہونیوالی گلیوں میں مبینہ ملی بھگت سے ناقص کا استعمال کر کے سرکاری خزانے کو کڑوروں کے ٹیکہ لگایا جا رہا جبکہ کئی گلیوں کو اکھاڑنے سے پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے مقامی ایم پی اے صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کر رہے،علاقہ مکینوں نے وزیر اعلٰل شہباز شریف اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن