پیپلز پارٹی کے رہنما عابد حسین صدیقی آج افطاری کرائیں گے
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن کی ہدایت پر رمضان کے چوتھے روزے کی افطاری آج پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی کروائیں گے۔ افطار پارٹی کے مہمان خصوصی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن اور جنرل سیکرٹری اسرار بٹ ہوں گے جبکہ لاہور بھر کے پارٹی کے سابق زونل و ڈسٹرکٹ صدور اور کارکنوں کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی افطاری کی دعوت دی گئی ہے۔