وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا : خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈونے کہا ہے کہ عمران خاں ابھی تو آپ کی تلاشی شروع ہوئی ہے تو آپ کے پائوں لڑکھڑانے لگے ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا ۔ اپوزیشن بھی حکومت کے ساتھ مل کر ملک میں ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کرنے میں مدد کرے۔