حکومت نے منصوبوں میں رفتار ،معیار اور شفافت کے نئے کلچر کو فروغ دیا:پرویز ملک،عمران نذیر
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے منصوبوں میں رفتار، معیار اور شفافیت کے نئے کلچر کو فروغ دیا ہے،تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے اربوں روپے کے پروگرام پر عملدرآمد ہورہا ہے،میرٹ اور شفافیت ہماری حکومت کا سکہ رائج الوقت ہے۔ماضی کے ادوار میں منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اور ڈکٹیٹر مشرف کے دور حکومت میں پنجاب کے حکمرانوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے، اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری محمد شہباز،رمضان صدیق بھٹی، غزالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہ،تنویر ضیا بٹ،عامر خان،اظہر فاروقی، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار اور سمیر امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے