ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ میں ایم آر آئی مشین نصب
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت گوجوانوالہ اور بہاولپور ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ جس میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے ایم آئی آئی مشین نصب کر دی گئی ہے جبکہ یورالوجی کا آپریشن تھیٹربھی مکمل ہو گیا ہے، پرنسپل گوجرانولہ میڈیکل کالج پروفیسر آفتاب محسن نے بتایا کہ ہسپتال نے پنجاب ہیومن آرگنزٹرانسپلانٹیشن کے قواعد کے مطابق ہوم ورک مکمل کر لیا اور جولائی میں پہلا آپریشن گردے کی پیوند کاری کا کیا جائے گا۔