• news

خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئے الیکشن کمشن کا خط، صرف 2سیاسی جماعتوں نے جواب دیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) خواتین ووٹرز کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوںکو خط لکھا گیا تھا کہ وہ خواتین کو ووٹرز لسٹ میں شامل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون اور اپنے ورکرز کو اس سلسلے میں محترک کریں۔ جلاس میں جنڈر میٹینگ سٹرٹیجی پرگفتگو کی گئی اس کے بعد اس کی منظوری دیدی گئی جس کے تحت بارہ اعشاریہ ایک سات ملین خواتین کو مرحلہ وار ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائیگا پہلے مرحلے میں نادرا کی مدد سے ان خواتین کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے اور اس کے کیلئے خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے جس کے تحت خواتین کو نادرا کے سنٹر تک لانے کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز چاروں صوبوں کے چاروں اضلاع سے کیا جائے گا جن میں صوبہ پنجاب سے سیالکوٹ، صوبہ سندھ، حیدرآباد، صوبہ کے پی کے سے ہری پور اور صوبہ بلوچستان سے لسبیلہ کا انتخاب کیاگیا ہے وزیر داخلہ کو بھی مراسلہ بھیجا جا رہا ہے اس کے ساتھ کونسل آف کامن انٹرسٹ سے بھی رجوع کیا جا رہا ہے ۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی کو بھی خصوصی خط لکھے جا رہے ہیں تاکہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنی کوششیں کریں تاکہ جلد یہ خواتین پہلے قومی شناختی کارڈ حاصل کر لیں اور اس کے بعد وہ ووٹر لسٹ میں شامل ہو جائیں ۔اس سلسلے میں مذہبی شخصیات علماء کرام سے بھی رجوع کیا جائے گا تاکہ وہ اس مسئلے پر قوم کی رہنمائی کریں کہ خواتین سیاسی اور جمہوری عمل کا حصہ بن سکیں ۔

ای پیپر-دی نیشن