افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ میچز منسوخ کر دئیے
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ میچز منسوخ کر دئیے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے دوستانہ میچ منسوخی کا فیصلہ کابل دھماکے کی وجہ سے کیا۔ پاکستان اور افغانستان میں 2 ٹی 20 دوستانہ میچز جولائی یا اگست میں ہونے تھے۔ ایک میچ کابل اور ایک پاکستان یا شارجہ میں ہونا تھا۔