• news

نہا ل ہاشمی کا بیان افسوسناک‘ حکومت اور شریف فیملی کا کوئی تعلق نہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی کے بیان کو نہایت غیر مناسب اور افسوس ناک قرار دیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے اور اس بیان سے مسلم لیگ ن، حکومت اور شریف فیملی کا کوئی تعلق نہیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ نہال ہاشمی کے بیان پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آئین اور قانون کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور تمام آئینی اور قانونی اداروں کا احترام کرتی ہے۔مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی سے استعفیٰ طلب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کو پارٹی کی جانب سے باقاعدہ شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن