سینئرگلوکارشجاعت بوبی کے دل میں دوسٹنٹ ڈال دئیے گئے
لاہور(کلچرل رپورٹر)سینئرگلوکارشجاعت بوبی کے دل میں دو سٹنٹ ڈال دئیے گئے ۔گلوکارگزشتہ کئی برسوں سے دل کے عارضے میں مبتلاہیں ۔شجاعت بوبی کی طبیعت اچانک خراب ہونے پرانہیں 30اپریل کومیوہسپتال داخل کرایاگیاتھاتاہم صحت قدربہترہونے پرانہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیااوروہ اپنے گھرمیں زیرعلاج تھے۔ڈاکٹرز نے انہیں انجیوگرافی کرانے کامشورہ دیاتھا۔گزشتہ روزانہیں پی آئی سی میں لایاجہا ں ان کی انجیوگرافی کی گئی اورانہیںدوسٹنٹ ڈالے گئے ۔انکی حالت پہلے سے بہترہے تاہم وہ فی الحال آئی سی یومیںداخل ہیں۔انکے اہل خانہ نے شجاعت بوبی کے دوستوں اورمداحوں سے انکی صحت یابی کےلئے دعاکی اپیل ہے ۔