عنایت حسین بھٹی کی برسی منائی گئی
لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف گلوکاراوراداکارعنایت حسین بھٹی 18ویں برسی گزشتہ روزمنائی گئی ۔اس موقع مرحوم کے بیٹے اداکاروسیم عباس نے کراچی جبکہ ندیم عباس نے ڈیفنس لاہورمیںاپنے گھرمیںقرآن خوانی کااہتمام کیااورمرحوم کی بخشش کےلئے خصوصی دعائیںمانگی گئیں۔یادرہے کہ عنایت حسین بھٹی نے لوک گائیکی ،فلمی گائیکی اوراداکاری کے شعبوں میں اپنے فن کالوہامنوایا۔ان کے نغمات آج بھی ماضی کی طرح مقبول ہیں۔وہ 31مئی 1999ءکو انتقال کر گئے تھے ۔