.عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: صدر ممنون
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جن کا اقوام عالم اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہئے۔ بھارت کیلئے نامزد ہائی کمشنر سہیل محمود سے بات چیت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر نے کہا کہ دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم کو دیکھ رہی ہیں لیکن اس مسئلہ کی شدت سے اقوام عالم کو آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان بھارت سے برابری کی سطح پر پرامن تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان بھارت کے مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہتا ہے۔ ان مسائل میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے۔ صدر نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث تھا جو قابل مذمت ہے۔