محکمہ اطلاعات کرپشن: شرجیل میمن اور دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت یکجا کرنے کا حکم
کراچی( وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف گیارہ ہزارایکڑ زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی سماعت (آج)جمعرات تک ملتوی کردی جبکہ محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواست دیگر ملزمان کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی نیب انکوائری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔شرجیل میمن پر ملیر میں 11 ہزار ایکڑ سے زائد کی زمین غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔عدالت نے کاغذات کو علیحدہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ۔دوسری جانب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں سیکرٹری محکمہ اطلاعات ذوالفقار شلوانی کی ضمانت میں مزید ایک روز کی توسیع کرتے ہوئے شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔