• news

کراچی: مختلف آپریشنز میں مفرور اور گینگ وار کمانڈر سمیت 5 ملزم گرفتار

کراچی (صباح نیوز+ آئی این پی) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران مفرور اورگینگ وار کمانڈر سمیت 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے 4اہلکاروں کو بدعنوانی میں ملوث ہونے پر معطل کردیا گیا جبکہ نیٹی جیٹی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ لیاری کے علاقے سینگولین میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی، اس دوران گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے کمانڈر شاہد وچھانی، مشتاق اور جمیل کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن