• news

مسلسل 41روز بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ہسپتالوں سے دوبارہ جیلوں میں منتقل

بیت المقدس(اے این این)فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کے باعث ہسپتالوں اور دوسری جیلوں میں منتقل کئے گئے فلسطینی قیدی واپس پرانے قید خانوں میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی محکمہ اسیران نے کہا ہے کہ عسقلان جیل میں قید تمام فلسطینی بھوک ہڑتالیوں کی صحت اب بھی خراب ہے۔ انہوں نے مسلسل 41دن بھوک ہڑتال کی تھی جس کے بعد انہیں صحت خراب ہونے پر دوسرے جیلوں میں قائم کردہ فیلڈ ہسپتالوں میں لایا گیا تھا۔خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنیوالے اسیران نے گزشتہ ہفتے کے روز 27مئی کو بھوک ہڑتال ختم کردی تھی۔ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تاہم فی الحال ان مطالبات پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن