.بھارت نے آسٹر یلیا کو کثیر الملکی بحری مشقوں میں شامل کرنے سے انکارکردیا
نئی دہلی+سڈنی (نیوز ڈیسک) بھارت نے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید کشیدگی سے بچانے کی کوشش میں آسٹریلیا کو جولائی میں ہونیوالی کثیرالملکی بحری جنگی مشقوں میں شامل کرنے سے انکار کر دیا۔ ’’مالا بار‘‘ نامی یہ مشقیں چینی سمندر کے قریب ہو رہی ہیں جن میں امریکہ اور جاپان بھی حصہ لیں گے۔ آسٹریلیا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ ان کا ملک ان جنگی مشقوں میں شامل ہونے کیلئے بھارت سے پچھلے 2 برس سے رابطے میں ہے مگر ہمیں بھارتی حکومت نے اجازت نہیں دی۔